کوڑنگل ۔ کانگریس پارٹی کوڑنگل کے سرکردہ قائدین کے زیر اہتمام گذشتہ روز ٹی آر ایس حکومت کے رویہ کے خلاف دفتر تحصیل کے روبرو دھرنا پروگرام منظم کیا گیا ۔ اس خصوص میں کانگریس منڈل پریشد کوڑنگل مسٹر حافظ محمد یوسف نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت صرف حضورآباد کیلئے ہی مختص ہوکر رہ گئی ہے اور کہا کہ ضمنی انتخابات میں جیتنے کیلئے چیف منسٹر کے سی آر نے اپنے اختیارات کا بیجا استعمال کر رہے ہیں ۔ دلت بندھو اسکیم کو ریاست بھر میں تمام دلت برادری تک وسعت دیا جائے ۔ اس ضمن میں تحصیلدار کو یادداشت پیش کی گئی ۔ مسٹر یوسف نے مزید کہا کہ ہر دلت شخص کو بندھو اسکیم لاگو ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا انتباہ دیا ۔ اس پروگرام میں پوچنا کانگریس ریاستی سکریٹری مسٹر کرشنم راجو ، سابق ایم پی ٹی سی نندرام پرشانت ، کوڑنگل ٹاون پریسیڈنٹ سوما شیکرھ کے علاوہ دیگر کانگریس پارٹی قائدین نے حصہ لیا ۔
