دلت بندھو اسکیم کی عمل آوری کی جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

   

Ferty9 Clinic

نظام آباد ضلع کلکٹر نارائن ریڈی کا عہدیداران کے اجلاس سے خطاب

نظام آباد :ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے دلت بندھو اسکیم کی عمل آوری سے متعلق 31؍ جنوری تک جامع رپورٹ پیش کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے پرگتی بھون میں مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا اور اس موقع پر دلت بندھو اسکیم کی یونٹس کی نشاندہی کے بارے میں جائزہ لینے کیلئے بنیادی طور پر سروے کریں اور دو دنوں تک دورہ کرتے ہوئے دلت خاندانوں کی رہن سہن اور ان کے حالات کا جائزہ لیں اور ان خاندانوں کو کس طرح روزگار سے مربوط کیا جاتا ہے اور اس طرح ان کی مدد کیلئے اسکیم کی کس طرح عمل آوری کی جاسکتی ہے اس بارے میں جائزہ لیں ۔ اس بارے میں سروے کی ٹیم نے قبل از کئے گئے سروے کے بارے میں تفصیلات حاصل کرنے پر عہدیداروں نے بتایا کہ بیشتر عہدیدار زرعی شعبہ پر منحصر ہے اور ایس سی شعبہ میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی خواہش کررہے ہیں ہارویسٹر ، ٹریکٹر ، فرٹیلائزر شاپ ، ڈیری ، پولٹری جیسے یونٹس کے قیام کیلئے دلچسپی دکھارہے ہیں لہذا اس خصوص میں رپورٹ تیار کرتے ہوئے اور اسی طرح سرکاری یونٹس ، ٹرانسپورٹ شعبہ پر بھی نظر رکھتے ہوئے گوڈس ویکلس ، آٹو رکشہ کے بارے میں جائزہ لینے کی اور نئے یونٹس کے بارے میں نشاندہی کرتے ہوئے اس کے تجربہ کے بارے میں بھی متعلقہ افراد سے دریافت کریں ۔ ضلع میں 55 ہزار دلت خاندان ہے پہلے مرحلہ میں ہر حلقہ میں 100 استفادہ کنندگان کو مستفید کرانے کیلئے ہدایت دی ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے 31؍ جنوری تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ۔ اس اجلاس میں اڈیشنل کلکٹر چترا مشرا، ٹرینی کلکٹر مکرند کے علاو ہ سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔