دلت بندھو اسکیم کے استفادہ کنندگان کی رہنمائی

   

ماہ ستمبر میں ’ لائیو اسٹاک ‘ ڈیری اینڈ فشریز ‘ ایکسپو
حیدرآباد ۔ 28 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : لائیو اسٹاک ڈیری اینڈ فشریز ایکسپوزیشن انڈیا اور دلت انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( DICCI ) کے زیر اہتمام دلت بندھو اسکیم کے استفادہ کنندگان میں مویشی پالن ، ڈیری اور سمکیات میں آمدنی کے مواقع کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور بزنس یا انڈسٹری شروع کرنے اور بزنس کے مواقع تلاش کرنے کے سلسلہ میں رہنمائی کے لیے ایک ایکسپو ، لائیو اسٹاک ڈیری اینڈ فشریز ایکسپوزیشن ماہ ستمبر میں 21 تا 23 ستمبر ہندوستان میں پہلی مرتبہ یہاں ہائی ٹیکس ، ہائی ٹیک سٹی پر منعقد ہوگا ۔ ڈی آئی سی سی آئی کوآرڈینٹر مسٹر نارائنا داسری کے مطابق حضور آباد میں پہلی مرتبہ اس اسکیم کے تحت 18000 کروڑ روپئے تقسیم کئے گئے ۔ یہ اسکیم ہر دلت فیملی کو ایک وقت کی مالی مدد کے طور پر 10 لاکھ روپئے منظور کرنے کی ہے ۔ حضور آباد میں یہ رقم بزنس شروع کرنے یا آمدنی کے ذریعہ کے لیے کوئی چیز خریدنے کے لیے دی گئی ۔ اس کے پہلے مرحلہ میں تقریبا 32 ہزار لوگ اس سے مستفید ہوئے ۔ جن میں زیادہ تر نے ٹرانسپورٹ شعبہ میں بزنس قائم کئے ۔ انیمل ہسبنڈری میں تقریبا 2000 یونٹس ، ڈیری میں 1800 تا 2000 اور گوٹ فارمنگ میں 1500 یونٹس قائم کئے گئے ۔ مسٹر ارون کمار ، ڈی آئی سی سی آئی نیکسٹ جین کنوینر نے کہا کہ ان میں سے بعض لوگوں نے عقل مندی سے سرمایہ کاری کی اور دوسروں نے ایسا نہیں کیا ۔ اس لیے مناسب بزنس شروع کرنے کے سلسلہ میں ان کی رہنمائی کے لیے یہ ایکسپو منعقد کیا جارہا ہے ۔۔