دلت بندھو اسکیم کے خلاف تلنگانہ ہائی کورٹ میں درخواست

   

حیدرآباد۔6 ۔اگست (سیاست نیوز) حضور آباد کے ضمنی چناؤ کی تکمیل تک دلت بندھو اسکیم پر عمل آوری روکنے کیلئے تلنگانہ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے پہلی مرحلہ میں اسکیم کیلئے 7 کروڑ 60 لاکھ روپئے جاری کردیئے ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے ہائی کورٹ میں لنچ موشن پیش کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت انتخابی فائدہ کیلئے اسکیم کا آغاز کر رہی ہے ۔ واضح رہے کہ دلت بندھو اسکیم پر عدالت میں پہلے ہی سے ایک درخواست زیر التواء ہے۔ درخواست گزار نے اس معاملہ کی ہنگامی طورپر سماعت کی اپیل کی جس پر ہائی کورٹ نے کہا کہ ہنگامی سماعت کی ضرورت نہیں ہے اور دیگر درخواستوں کی طرح لسٹ میں شمولیت کے بعد سماعت کی جائے گی۔