حیدرآباد۔/8 اگسٹ، ( سیاست نیوز) نیشنل ایس سی، ایس ٹی کمیشن نے دلت بندھو اسکیم کے سلسلہ میں تلنگانہ حکومت سے وضاحت طلب کی ہے۔ ایس سی، ایس ٹی کمیشن سے رجوع ہوکر ایک جہد کار نے شکایت کی کہ اسکیم میں لفظ دلت کا استعمال کیا گیا ہے جو مرکز کی جانب سے 2018 میں جاری کردہ احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے لفظ دلت کی جگہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر بندھو اسکیم نام رکھنے کا مطالبہ کیا۔ کمیشن نے تلنگانہ حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اندرون 15 یوم جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔