دلت خاتون کے ساتھ دست درازی کی تردید، اے سی پی میرچوک

   

حیدرآباد : /7 ڈسمبر (سیاست نیوز) اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس میرچوک ڈیویژن شیام سندر کی جانب سے ایک دلت خاتون سے مبینہ طور پر بدسلوکی کرنے کے الزامات کی تردید کی گئی ہے ۔ متاثرہ خاتون این ملیشوری نے میرچوک پولیس اسٹیشن میں آدتیہ جین کے خلاف دست درازی کی شکایت درج کی تھی جس پر پولیس میرچوک نے ایک مقدمہ درج کیا تھا ۔ خود کو دلت ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون نے آدتیہ جین کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے بعد اے سی پی شیام سندر سے شام کے وقت شخصی ملاقات کی اور اس کیس میں فوری کارروائی کا مطالبہ کیا تھا ۔ لیکن پولیس عہدیدار نے خاتون کے دلت ہونے کی تصدیق کیلئے نامپلی تحصیلدار کو ایک مکتوب روانہ کیا تھا جس میں ملیشوری دلت نہ ہونے کی رائے دی گئی تھی اور اس بات کو اے سی پی نے خاتون کو بتایا ۔ اے سی پی کے دفتر سے جانے کے بعد خاتون نے سوشیل میڈیا پر 2 ویڈیو جاری کئے جس میں پولیس عہدیدار کی جانب سے بدسلوکی کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا جس کی پولیس عہدیداروں نے تردید کی ہے ۔ ب