حصار 2جون(سیاست ڈاٹ کام ) دلت سماج کے خلاف مبینہ تبصرہ کے تعلق سے کرکیٹر یوراج سنگھ کے خلاف معاملہ درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے شکایت ہانسی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کو دی گئی ہے ۔ دلت حقوق کارکن اور وکیل رجت کلسن نے بتایا کہ انہوں نے یہ تحریری شکایت دی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا میں وائرل ایک ویڈیو میں یوراج کرکیٹر روہت شرما سے بات چیت میں یہ تبصرہ کرتے ہوئے دکھتے ہیں، ایس پی آفس نے شکایت کو آگے کی کارروائی کیلئے سٹی پولیس کو بھیجا ہے ۔