امبیڈکر کے جدید مجسمہ کی نقاب کشائی، پرکاش امبیڈکر اور دیگر کا خطاب
بھینسہ : بھینسہ میں بس اسٹانڈ کے روبرو ہندوستانی آئین ساز ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کا جدید نصب کردہ مجسمہ کی نقاب کشائی ایڈوکیٹ پرکاش امبیڈکر نے انجام دی اور دلت طبقے کے پرچم کشائی بھی انجام دی گئی اس موقع پر رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی ، ضلع نرمل کانگریس صدر پی راما راؤ پٹیل ، بی جے پی ضلعی صدر رما دیوی ، سابق ایم ایل اے بی نارائن پٹیل ، بی جے پی قائد موہن راؤ پٹیل اور بھینسہ زرعی مارکیٹ کمیٹی چیرمین کرشنا کے علاوہ بھینسہ امبیڈکر مجسمہ کمیٹی ذمہ داران جن میں سائیلو میسیکر ، پرسنجیت ایڈوکیٹ ، بھیم ڈونگرے ، شنکر چندرے ، مانک دگڑے ، ڈبلیو بھیم راؤ ایڈوکئٹ ، گوتم پنگلے کونسلر و دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر بابا صاحب امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا بعدازاں دلت طبقے کی جانب سے کاٹن یارڈ تک بڑے پیمانے پر ریالی نکالی جہاں ایک عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیا گیا جس میں ایڈوکیٹ پرکاش امبیڈکر کے بشمول مذکورہ تمام قائدین نے باباصاحب امبیڈکر کے کارناموں اور زندگی کے اْصولوں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے ہر ایک کو بابا صاحب امبیڈکر کے اْصولوں کے مطابق زندگی گذارتے ہوئے بھائی چارگی اور ملک میں یکجہتی کو فروغ دینے کی خواہش کی اس جلسہ میں ہزاروں دلت افراد موجود تھے ۔