غیرقانونی شراب کی دوکانوں کیخلاف شکایت پر اُلٹی کارروائی ، کلکٹر سے شکایت
سنگا ریڈی:سنگا ریڈی کلکٹریٹ پر سی پی ایم پارٹی قائدین بی مللیش ، جے راج اور دیگر قائدین نے دھرنا منظم کرتے ہوئے کہا کہ کنڈہ پور منڈل کے موضع مارے پلی میں غیر قانونی طور پر دکانات پر شراب فروخت کرائے ہیں اور اس سے ایک شخص شراب نوشی کرتے ہوئے فوت ہوگیا جبکہ تین ماہ میں پانچ افراد فوت ہو جانے کی اطلاعات ہیں اس خصوص میں دلت طبقے کے افراد کی جانب سے شکایت کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ غیر قانونی طور پر شراب فروخت کی جارہی ہے ۔ بجائے کاروائی کرنے کے الٹا دلت طبقہ کے خلاف ہی غیر قانونی طور پر کارروائی کرتے ہوئے کئی افراد کو حراست میں لیا گیا ان تمام افراد کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا اور شراب نوشی کے بعد فوت ہونے والے 5 افراد کو فی کس خاندان 25 لاکھ روپے ایکس گریشیا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایڈیشنل کلکٹر کو ایک یادداشت پیش کی اور کہا کہ دلت طبقہ کو نشانہ بناتے ہوئے پریشان کیا جا رہا ہے، دلت طبقہ کے افراد کی گرفتاری میں خواتین بھی شامل ہے جن کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔