سونی پت : دلت لیبر کارکن شیوکمار جو نودیپ کور کے ساتھی ہیں، کو ہریانہ کے ضلع سونی پت میں مقابلہ عدالت نے ضمانت دے دی ہے۔ اِن کے خلاف درج کئے گئے تمام تینوں کیسوں میں ضمانت دینے کا اعلان کرتے ہوئے عدالت نے رہائی کا حکم دیا۔ شیوکمار مزدور ادھیکار سنگھٹن کے صدر ہیں اور انھیں نودیپ کور کی گرفتاری کے بعد 16 جنوری کو گرفتار کیا گیا تھا۔ سونی پت میں فیاکٹری ورکرس کی مبینہ ہراسانی کے خلاف انھوں نے احتجاج کیا تھا۔