لکھنؤ26 دسمبر(سیاست ڈاٹ کام ) بہرائچ سے بی جے پی کی سابق رکن پارلیمان اور 2019 کے لوک سبھاانتخابات سے عین قبل کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے والے ساوتری بائی پھولے نے جمعرات کو کانگریس سے استعفیٰ دے دیا۔انہوں نے نئی پارٹی کی تشکیل کا بھی اعلان کیا ہے ۔دلت لیڈرمحترمہ پھولے نے کانگریس میں 2019 میں شامل ہوئی تھیں۔ پھولے بی جے پی میں دلت خاتون کا ایک اہم چہرہ تھیں ۔
