لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹیصدر مایاوتی نے ہفتہ کو کہا کہ کرناٹک میں دلت اور مسلم کو وزیر اعلی یا نائب وزیر اعلی عہدے کے قبل نہ سمجھنا کانگریس کی ذات وادی ذہنیت کا عکاس ہے ۔ مایاوتی نے ٹوئٹ میں لکھا کہ کابینہ میں ڈی کے شیو کمار کو نائب وزیر اعلی بنا کر کانگریس نے اپنی اندرونی رشہ کشی کو تھوڑا دبانے کی کوشش کی ہے لیکن دلت و مسلم سماج کوکیوں نظر انداز کیا جبکہ ان دونوں طبقات نے متحد ہوکر کانگریس کو ووٹ دے کر کامیاب بنایا ہے ۔ اب کسی بھی دلت و مسلم کو نائب وزیر اعلی نہیں بنانا یہ ان کی ذات وادی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے۔
مطلب ان کو یہ طبقے صرف اپنے خراب دنوں میں ہی یاد آتے ہیں یہ لوگ محتاط رہیں۔ قابل ذکر ہے کہ کرناٹک میں آج سدرمیا وزیر اعلی اور ڈی کے شیو کمار نے نائب وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا ہے ۔ حلف برداری تقریب میں بی ایس پی سپریمو کو دعوت نامہ نہیں بھیجا گیا تھا۔ سال 2018 کے الیکشن میں کرناٹک میں ہوئی حلف برداری تقریب میں کانگریس نے مایاوتی سمیت تمام اپوزیشن لیڈروں کو دعوت نامہ بھیجا تھا ۔