دلت ووٹوں کے پیش نظر امیت شاہ کی دہلی ریالی میں 3 ہزار کلو کھچڑی کی تیاری

   

نئی دہلی۔ یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی اپنی مجوزہ دہلی کی عظیم الشان ریالی کے انعقاد اور اپنے آپ کو دلتوں سے جوڑنے کی سعی کے طور پر 3,000 کلو کھچڑی پکانے کا اعلان کیا ہے۔ 3 لاکھ دلت افراد نے چاول اور مسور کی دال جمع کی گئی ہے تاکہ نہ صرف عوامی ہمدردی حاصل کی جائے بلکہ ایک ریکارڈ بھی قائم ہوا۔ رام لیلا میدان پر مجوزہ ’’بھیم مہا سنگھم‘‘ کے موقع پر ’’سمرا مستا کھچڑی‘‘ تیار کی جارہی ہے جس کے اجزاء دہلی بی جے پی ایس سی مورچہ کے ارکان نے جمع کئے ہیں، اس ریالی کو امیت شاہ مخاطب کریں گے تاکہ اپنی قوت کا مظاہرہ کرسکیں۔ دہلی مورچہ صدر موہن لال گہارہ نے کہا کہ وہ تقریباً 2 لاکھ دلت کے گھروں تک رسائی حاصل کرچکے ہیں اور آئندہ چند دنوں میں 90 فیصد یعنی 3 لاکھ کے نشانہ کو وہ پورا کرلیں گے اور ساتھ میں وہ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے عہدیداروں سے ربط پیدا کررہے ہیں تاکہ اس کھچڑی کی تیاری کا ریکارڈ اس میں شامل کردیں۔