دلسکھ نگر دھماکہ کے 7 سال ، مہلوکین کو خراج

   

حیدرآباد ۔ 22 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : دلسکھ نگر میں دو بم دھماکوں کے واقعہ کے سات سال پورے ہوئے دہشت گرد حملہ میں ہلاک ہونے والوں کو آج خراج پیش کیا گیا ۔ بی جے پی کے بعض قائدین اور مقامی افراد نے 21 فروری 2013 کو دلسکھ نگر کے مصروف علاقہ میں دھماکہ میں ہلاک 18 افراد کو خراج ادا کیا ۔ مرنے والوں میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل تھے ۔ ان دھماکوں میں کم از کم 131 افراد زخمی ہوئے تھے ۔ شام کے وقت کیے گئے دھماکے کے لیے ذمہ داروں کو فوری پھانسی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے بی جے پی کے قائدین نے کہا کہ مہلوکین کے ارکان خاندان انصاف کا انتظار کررہے ہیں ۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ این آئی اے نے دھماکوں کے لیے ممنوعہ انڈین مجاہدین کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا ۔ این آئی اے کی خصوصی عدالت نے 2016 نومبر کو انڈین مجاہدین کے بانی یسین بھٹکل اور ایک پاکستانی شہری کے بشمول پانچ مجرمین کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا ۔۔