دلسکھ نگر میں ایشین انسٹی ٹیوٹ آف نیفروولوجی اینڈ یورولوجی کا آغاز

   

حیدرآباد، 11 مارچ، ( راست ) ۔ ایشین انسٹی ٹیوٹ آف نیفروولوجی اینڈ یورولوجی
(AINU)
، جو رینل سائنسز کا ایک عالمی معیار کا، واحد مخصوصی ہاسپٹل ہے، حیدرآباد میں اپنی موجودہ صلاحیت میں ایک نئی سہولت شامل کرکے اپنی خدمات کو وسعت دے رہا ہے۔ اے آئی این یو نے آج دلسکھ نگر میں اپنی دوسری سہولت کا افتتاح کیا۔ یہاں 60 بستروں پر مشتمل خصوصی بستر والا گردوں کی دیکھ بھال کا مرکز قائم کیا گیا ہے۔