دلہن میری ہے واٹس ایپ میسج پر دولہا منڈپ سے لوٹ آیا

   

نئی دہلی : اتر پردیش کے ایک گاوں میں شادی کی تیاریاں جاری تھیں۔ دولہا اور دلہن کو اسٹیج پر بٹھایا گیا۔ لیکن اسی وقت دولہے کے موبائل پر کال آئی اور اسے واٹس ایپ میسج چیک کرنے کو کہا۔ لیکن وہ تصویر دیکھ کر اسے اتنا صدمہ ہوا کہ اس نے وہیں شادی توڑ دی اور دلہن کو لیے بغیر واپس چلا گیا۔ دولہے کے واٹس ایپ پرموصول میں بیوی کی کچھ اعتراض تصاویر تھیں۔ دولہا اسٹیج سے نیچے اترگیا اور شادی سے انکار کردیا ۔ پورا خاندان شادی کی خوشی میں مصروف تھا لیکن دولہے واٹس ایپ پیام کے بعد سارا ماحول بدل گیا۔اس واقعہ کے بعد پولیس اور گاوں والوں کے ساتھ رشتہ دار دولہے کو سمجھانے لگے۔ دولہے نے شادی سے انکار کر دیا پولیس نے شادی میں رکاوٹ ڈالنے والے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ معاملے کی تحقیقات کر کے کارروائی کی جائے گی۔