دلہن نہ ملنے پر کسان کی خودکشی

   

بنگلورو : کرناٹک کے ایک کسان نے دلہن کی تلاش میں ناکامی پر خودکشی کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرناٹک کے ضلع ہاویری میں کسان نے دلہن نہ ملنے پر زہر کھا کر خودکشی کرلی۔ پولیس رپورٹس کے مطابق اس شخص کی شناخت 36 سالہ منجوناتھ ناگنور کے طور پر کی گئی ہے، جو گزشتہ 8 برس سے شادی کے لئے لڑکی تلاش کر رہا تھا لیکن جب تمام کاوشیں بے سود ثابت ہوئیں تو اس نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منجوناتھ ناگنور نے مبینہ طور پر ایک نوٹ چھوڑا ہے، جس میں اس نے اپنی پریشانیوں کا ذکر کیا ہے۔ اس نے لکھا کہ شادی کے لئے لڑکی نہ ملنے سے اس کے والدین پریشان ہیں، ناامیدی اور مایوسی سے دلبرداشتہ ہو کر اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کررہا ہوں۔ پولیس نے بتایا کہ بیادگی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔