دلہن نے دلہے والوں سے مہر کے عوض کتابیں طلب کی

   

مرشد آباد :۔ مغربی بنگال کی ایک دلہن نے مہر کے طور پر 60 کتابیں دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک شاندار مثال قائم کی ہے ۔ مغربی بنگال کے شاہر مرشد آباد کی رہنے والی 24 سالہ معینہ خاتون نے اپنے سسرال والوں سے خواہش کی کہ اسے مہر کے بجائے 60 کتابیں دیں ۔ کلیانی یونیورسٹی میں ڈی این کالج سے آرٹس گریجویٹ مکمل کرنے والی معینہ خاتون کی 24 سالہ میزان الرحمن سے شادی ہوئی جو بھاگلپور یونیورسٹی سے جغرافیہ میں گریجویشن کیا ہے ۔ اگرچیکہ ماں باپ کی پسند کی شادی تھی معینہ نے اپنے والدین سے واضح کہا کہ وہ روایتی طور پر لڑکے والوں سے مہر کی رقم کے بجائے کتابوں کا مطالبہ کرے گی ۔ جنوری میں اس جوڑے کی شادی طئے ہوئی تو فیصلہ کیا گیا کہ دلہن کی پسند کے مطابق کتابیں دی جائیں ۔ ابتداء میں لڑکی کے والدین کو حیرت ہوئی تاہم انہوں نے دلہے والوں سے درخواست کی کہ ان کی بیٹی کے مطالبہ کو قبول کریں ۔ اس پر دلہے والوں نہ صرف معینہ خاتون کے مطالبہ کو قبول کیا بلکہ ان کے مطالبہ سے زیادہ کتابیں عطیہ میں دی ۔ دلہے والوں نے مہر کے طور پر جب اس کے لیے کتابیں حاصل کی تو اس میں بنگالی میں قرآن مجید ، رابندرناتھ ٹیگور کی کتابیں نذرالاسلام اور بیبھوتی بھوشن کی سوانح حیات پر مبنی کتابیں بھی شامل تھیں ۔۔