حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : شادی سے پہلے چند وجوہات سے اور شادی کے بعد چند وجوہات سے شادی کے رشتے ٹوٹ جاتے ہیں ۔ زیادہ تر جہیز ، ناجائز تعلقات اور دوسرے مسائل اس کی وجہ ثابت ہوتی ہیں ۔ مگر اترپردیش میں ایک دلہن شادی کے منڈپ میں دولھے کی جانب سے منگل سوتر باندھنے کے بعد سسرال کو وداعی سے قبل شادی کے رشتے کو توڑ دیا ۔ اترپردیش کے ضلع ایٹاوا ضلع کے وپن کمار کی ڈولی نامی لڑکی سے شادی ہوئی ۔ دونوں خاندان ن ایک دوسرے سے جہیز وغیرہ کے رسومات کی تکمیل کے بعد شادی سے اتفاق کیا اور دوست و احباب کو دعوت دی اور بڑے پیمانے پر شادی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ یہاں تک کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا ۔ شادی کے بعد دلہن کو پتہ چلا کہ اس کا شوہر گاوں میں رہتا ہے یہیں سے شادی میں نیا موڑ آیا ۔ دولہن نے گاوں والے شوہر کو قبول کرنے اور گاوں میں جاکر رہنے سے انکار کردیا ۔ دلہن کے اس فیصلے سے براتی حیران رہ گئے ۔ بڑے بزرگوں نے دلہن کو منانے کی کافی کوشش کی لیکن دلہن ماننے کو تیار نہیں ہوئی اور شادی کا رشتہ توڑ دینے کا اعلان کیا بالآخر دولھے نے بھی منایا اور پورا خیال رکھنے کا وعدہ کیا ۔ دلہن کے نہ ماننے پر سب اپنے اپنے گھر واپس ہوگئے ۔۔ ن