پٹنہ ۔ 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں عجیب سانحہ پیش آیا جب ایک دلہا نے اپنی دلہن کو پھول مالا پہنا کر رشتے کی تکمیل کرلی لیکن اس سے فوری بعد دلہے کے دوست نے خوشی کے جذبات میں کچھ اس طرح فائرنگ کردی کہ دلہا زد میں آ گیا اور اس کی موت ہوگئی۔ دلہے کے دوست نے جب خوشی میں فائر کرنا چاہا تو تین گولیاں نہیں چلی اور جب اس نے پستول کے بیارل میں پھنسی ہوئی گولیوں کو نکال چاہا تو گولی دلہے کو جا لگی۔ دلہے کے بھائی کو بھی زخم آئے اور ہاسپٹل میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ اس طرح کا واقعہ ملک میں پہلی مرتبہ نہیں ہوا ۔ اترپردیش کے کئی علاقوں میں ایسے خوشی کے موقع پر فائرنگ کے واقعات پیش آئے ہیں۔