’’دلہن کے اغواء‘‘ کے رواج پر پابندی لگائی جائیگی: انڈونیشیا

   

Ferty9 Clinic

جکارتہ ۔ انڈونیشیا ئی اعلیٰ حکام نے جزیرہ سمبا میں خواتین کو اغوا کرکے ان سے شادی کرنے کے متنازعہ رواج کو ختم کرنے کا عزم کیا ہے۔انھوں نے خواتین کے اغوا کی ویڈیوز سامنے آنے اور اس پر قومی سطح پر ہونے والی بحث کے بعد یہ عہد کیا ہے۔سمبا میں شادی کے لیے خواتین کا اغوا یا ‘کاون تنگ کاپ’ ایک متنازعہ رواج ہے جس کے تحت کسی خاتون کو اس سے شادی کے خواہاں مرد کے افرادِ خاندان یا اس کے دوست زبردستی اُٹھا لے جاتے ہیں۔ خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والے گروپوں کی جانب سے اس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔