بنگلورو: کرناٹک کے چکمگلور میں کئی دلچسپ و حیرت انگیز واقعہ پیش آئے جہاں شادی کی تقریب سے دلہے کے فرار ہونے پر دلہن نے تقریب میں موجود اپنے ایک مہمان سے شادی کرلی۔ دلہا اس وقت فرار ہوگیا جب اس کی گرل فرینڈ نے زہر کھانے کی دھمکی دی۔ اس موقع پر دلہن کے ارکان خاندان نے مہمانوں میں ہی دلہے کی تلاش شروع کردی۔ ان میں سے ایک نے رضاکارانہ طور پر شادی کیلئے حامی بھر لی۔