دلیرانہ کرکٹ نہیں کھیلی:کوہلی

   

دبئی۔کپتان ویراٹ کوہلی نے اعتراف کیا ہے کہ قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹ اورگیند کے ساتھ بہادری کا مظاہرہ نہیں کرپائی۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کوہلی نے کہا تھا کہ ہمارے پاس دفاع کے لیے زیادہ کچھ نہیں تھا، بیٹنگ کے بعد ہم بولنگ میں بھی زیادہ بہادری کا مظاہر نہیں کرپائے۔ ہندوستانی ٹیم سے سب کو توقعات بہت ہوتی ہیں، لہذا ہمارے کھیل میں ہمیشہ دباؤ رہتا ہے، ہم نے کئی برس اس کا عمدگی سے سامنا بھی کیا ہے۔کوہلی نے مزید کہا کہ بطور ٹیم کسی بھی مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے، نیوزی لینڈکے خلاف ہم سے یہ سب کچھ نہیں ہوسکا، توقعات کا مطلب یہ نہیں کہ آپ مختلف انداز سے کھیلنا شروع کردیں، مجھے لگتا ہے ہماری سمت درست ہے۔