دلیری سے کام کریں ، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے اگے بڑھیں: چدمبرم

,

   

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم نے پیر کو ناول کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے جرات مندانہ اور فوری اقدامات کا مطالبہ کیا کیونکہ وہ ملک میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن کے حامی ہیں۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ اٹلی سے سبق حاصل کریں، اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکیں، بہادری سے کام کریں اور ہم ہمت نہ ہاریں۔

چدمبرم نے کہا میں نے پورے ملک میں تین چار ہفتوں کےلیے مکمل لاک ڈاؤن کی درخواست کی ہے مگر میری درخواست کو نظر انداز کیا گیا ہے، انہوں نے اپنے بیان کے ذریعے حکومت پر طنز بھی کسا۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ اگر آج مضبوط قدم نہیں اٹھایا گیا تو معاشی حالات دن بدن خراب ہوتے جائیں گے، پھر اس ملک کے سامنے معاشی مسئلہ بھی کھڑا ہوجاۓ گا۔

بھارت میں کرونا وائرس کے مزید 30 نئے معاملات سامنے اۓ ہیں اور تعداد کل بڑھ کر 390 ہوگئی ہے،اب تک کے اعداد شمار کےمطابق اس میں 41 غیر ملکی ہیں، اور بھارت میں کل اموات کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

پوری دنیا میں اٹلی اس بیماری کے متاثرین کا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔

(سیاست نیوز)