دوحہ ۔5 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ چمپئن شپ میں امریکی ایتھلیٹ دلیلہ محمد نے 400 میٹر ہرڈل ریس میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔دوحہ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ میں امریکی ایتھلیٹ دلیلہ محمد نے 400 میٹر ہرڈل ریس 52.16 سیکنڈ میں جیت کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ دوحہ کے خلیفہ اسٹیڈیم میں امریکی ایتھلیٹ دلیلہ محمد نے اپنی ہم وطن سڈنی مک لافلِن کو سات سیکنڈ کے فرق سے شکست دے کر گولڈ میڈ ل اپنے نام کرلیا۔ اس سے پہلے دلیلہ محمد نے ہی جولائی میں آیووا میں ہونیوالی 400 میٹر ہرڈل ریس میں 52.20 سیکنڈ میں کامیابی حاصل کرتے 16 سال قدیم ریکارڈ توڑ کر نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔