حیدرآباد7جولائی(یواین آئی) شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کو تلگو فلم انڈسٹری نے بھرپورخراج پیش کیا ہے ۔اس سلسلہ میں سرکردہ اداکار و سیاستداں چرنجیوی نے کہا کہ آج فلم انڈسٹری کے ایک دور کا خاتمہ ہوگیا ہے ۔افسانوی دلیپ کمارکی موت پر صدمہ پہنچا۔چرنجیوی نے دلیپ کمار کو ہندوستان کے بہترین اداکاروں میں سے ایک قراردیا اور کہا کہ وہ ذات میں ایک ادارہ اور قومی ورثہ تھے ۔اداکار ڈگوبٹی وینکٹیش نے دلیپ کمار کے انتقال پر خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ افسانوی رہیں گے ۔ان کی وراثت ہمارے دلوں میں برقراررہے گی۔جونیر این ٹی آر نے ہندوستانی سنیما کی ترقی کیلئے دلیپ کمار کے رول کو قیمتی قراردیا۔اداکار کلیان رام نے بھی انہیں خراج پیش کیا۔ جونیر این ٹی آر اور کلیان رام دونوں، تلگو فلموں کے مشہور افسانوی اداکار این ٹی راما راو کے پوتے ہیں۔