دلیپ کمار کو چیف منسٹر کے سی آر کا خراج

   

حیدرآباد۔7 ۔جولائی (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے افسانوی اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔ اپنے تعزیتی پیام میں چیف منسٹر نے کہا کہ دادا صاحب پھالکے ایوارڈ یافتہ معروف اداکار دلیپ کمار نے ہندوستانی فلمی صنعت کیلئے جو خدمات انجام دی ہیں، وہ کئی دہوں پر مشتمل ہیں۔ دلیپ کمار کی غیر معمولی اداکاری اور فلم انڈسٹری کے لئے ان کی خدمات کو چیف منسٹر نے یاد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دلیپ کمار کے انتقال سے ہندوستانی فلم انڈسٹری میں جو خلاء پیدا ہوا ہے، اسے پر کرنا ممکن نہیں ہوگا ۔