ممبئی : اب جبکہ مرحوم اداکار دلیپ کمار کے ممبئی میں واقع باندرہ کے بنگلہ کو فروخت کردیا گیا ہے وہیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے کہا کہ ’صاحب‘ کے فلمی سفر سے متعلق تصاویر پر مبنی ایک میوزیم قائم کرنے اُن کی ہمیشہ سے خواہش رہی اور صاحب کی زندگی میں ہی انہوں نے یہ فیصلہ کرلیا تھا کہ بالی ووڈ کی عظیم ترین ہستی دلیپ کمار کی شخصیت کو نایاب تصاویر کے ذریعہ پیش کیا جائے ۔ یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں یہ خبریں اخبارات اور سوشل میڈیا پر گشت کرتی رہیں کہ مرحوم دلیپ کمار کا بنگلہ 172 کروڑ روپئے میں فروخت کردیا گیا ہے جہاں اب ایک کثیر المنزلہ عمارت تعمیر کی جائے گی جس میں دلیپ کمار کی شخصیت پر میوزیم بھی ہوگا ۔