دلیپ کمار کی 98 ویں سالگرہ ، بالی ووڈ مسرور

,

   

ممبئی : بالی ووڈ افسانوی اداکار دلیپ کمار نے آج اپنی 98 ویں سالگرہ منائی ۔ اس موقع پر امیتابھ بچن ، شارہ رخ خان ، کمل ہاسن ، مادھوری ڈکشٹ ، ریتیش دیشمکھ اور بالی ووڈ کے کئی دیگر ستاروں نے دلیپ کمار کو مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر مسرور بالی ووڈ نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا کہ دلیپ کمار اپنی عمر کی سنچری ضرور مکمل کریں گے۔ ریتیش دیشمکھ خصوصیت سے دلیپ کمار کے بنگلہ پر پہنچے اور اُن سے ملاقات کرتے ہوئے نہ صرف انہیں مبارکباد پیش کی بلکہ ان سے آشیرواد لیا ۔ شاہ رخ خان نے اس موقع پر انسٹاگرام پر دلیپ کمار کے ساتھ اپنی یادگار تصویر پوسٹ کی جس پر ان کے مداح کافی خوش ہوئے ۔ مادھوری اور دیگر کئی ستاروں نے دلیپ کمار اور ان کی شریک حیات سائرہ بانو کو ٹوئٹر کے ذریعہ مبارکباد پیش کی اور بالی ووڈ بے تاج بادشاہ کی صحت کیلئے دعا کی ۔ سیاسی قائدین نے بھی دلیپ کمار کو اس موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔