دلیپ کمار کے بھائی اسلم خان کا انتقال

   

ممبئی : شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کے چھوٹے بھائی اسلم خان آج صبح ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں انتقال کر گئے ۔ انہین کورونا کا عارضہ لاحق تھا۔اسی مہینے کی 16 تاریخ کو دلیپ کمار کے دو چھوٹے بھائی احسان خان اور اسلم خان دونوں کورونا وائرس ٹیسٹ میں متاثر پائے گئے تھے ۔ دونوں بھائیوں کو ڈاکٹر جلیل پارکر کی نگرانی میں داخل کیا گیا تھا جہاں گزشتہ دنوں اداکار سنجے دت بھی داخل تھے تاہم ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ ہوا تو وہ غیر متاثر پائے گئے تھے ۔ ڈاکٹروں نے دلیپ کمار کے دونوں بھائیوں کی حالت بہر حال تشویش ناک بتائی تھی ۔احسان خان (عمر تقریباً 90 سال) اور اسلم خان دونوں ہی وینٹی لیٹر پر تھے ۔