دلیپ کمار کے مکان کی بحالی کیلئے ’جھولی پھیلاؤ‘ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

   


پشاور: ہندوستانی فلموں پر راج کرنے والے دلیپ کمار کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر خیبرپختونخواہ کی کلچرل ہیریٹج کونسل نے دلیپ کمار کے خستہ حال گھر کی مرمت و بحالی کیلئے جھولی پھیلاؤمہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کے یوسف خان اور ہندوستانی فلموں پر راج کرنے والے دلیپ کمار کی 100ویں سالگرہ پشاور میں ان کے آبائی گھر میں منائی گئی، جس میں ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر کلچرل ہیریٹج کونسل خیبرپختونخواہ نے چاکلیٹی ہیرو دلیپ کمار کے مکان کی خستہ حالی اور اسٹرکچر کی تباہ حال صورتحال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مکان اگر ایک طرف دلیپ کمار کے نام سے جانا جاتا ہے تو دوسری طرف یہ مکان 128 سال پرانا ہونے کی وجہ سے ہیریٹیج کی حیثیت رکھتا ہے۔