دلیپ گھوش کیخلاف ایف آئی آر درج

   

کولکتہ 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس نے مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش کیخلاف نادیا اور شمالی 24 پرگنا اضلاع کے دو پولیس اسٹیشنوں میں ایف آئی آر درج کروائی ہے۔ دلیپ گھوش نے کل متنازعہ ریمارک کیا تھا کہ شہریت ترمیمی قانون کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو کتوں کی طرح ماردیا جائے گا۔