دلی میں ننگی تلوار کے ساتھ سلمان کا ہوٹلوں پر حملہ

   

نئی دہلی ۔ 5 جولائی ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) دہلی پولیس نے سلمان نامی ایک شخص کے خلاف ایک کیس رجسٹر کیا ہے ۔ ایک ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ وہ ننگی تلوار کے ساتھ دوکانداروں پر حملہ کررہا ہے اور اُنھیں دھمکی دے رہا ہے ۔ یہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی پولیس حرکت میں آگئی ۔ سلمان نامی نوجوان فرار بتایا گیا ہے اس نے دوکانداروں سے بھتہ دینے کا مطالبہ کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ نشہ میں تھا ۔ پولیس نے اُسے عادی مجرم قرار دیا اور کہا کہ وہ قتل کیس میں ملوث ہے۔