’دل دہل گیا‘، مہسا امینی کی ہلاکت پر پاکستان کے سیاسی قائدین کی مذمت

   

اسلام آباد : پاکستان کی خواتین سیاسی رہنماؤں اور انسان حقوق کی کارکنوں نے ایران میں حجاب کے معاملے پر دوران حراست خاتون کو ’بہیمانہ‘ قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور شفاف تحقیقات اور خواتین کو مزید آزادی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی وفاقی وزیر برائے تحفیف غربت شازیہ مری نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’جو کچھ بتایا جا رہا ہے اگر یہ درست ہے تو یہ بہت افسوسناک ہے یہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ انصاف کے ساتھ ایک کھلا کھلواڑ اور انتہائی قابل مذمت ہے، ہر ایک کے پاس اپنی پسند کا حق ہونا چاہیے۔‘