ممبئی : ہندی فلمی سنیما میں حب الوطنی سے بھرپور فلموں اور نغموں کا ایک اہم کردار رہا ہے اور اس کے ذریعے فلمساز لوگوں میں حب الوطنی کے جذبے کو آج بھی بلند کرتے ہیں۔ بالی ووڈ میں حب الوطنی پر مبنی فلموں اور نغموں کا آغاز 1940 ء کی دہائی سے ہوا جب ڈائریکٹر گیان مکھرجی کی فلم ’بندھن‘ میں حب الوطنی کے احساس کو پردہ پر دکھایا گیا تھا۔حب الوطنی پر یہ نغمہ بہت مشہور ہوا ’’اے میرے وطن کے لوگو ذرا آنکھ میں بھر لو پانی جو شہید ہوئے ہے ان کی ذرا یاد کرو قربانی‘‘۔ ایک پروگرام میںاسی نغمہ کو سن کرجواہر لال نہرو کی آنکھوں میں آنسو آگئیتھے ۔ 1980 ء کے دہے میں دلیپ کمار کی فلم کرما کا یہ گیت ’’دل دیا ہے جاں بھی دیں گے اے وطن تیرے لئے‘‘ نہایت مقبول ہوا ۔