دل ملے نہ ملے کم سے کم ہاتھ ملا کر چلو : کھرگے

   

کولکتہ ۔ 19 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کانگریس کے سینئیر لیڈر ملکارجن کھرگے اپنی پارٹی کے ساتھ مفاہمت سے گریز کرنے والی جماعتوں ایس پی ، بی ایس پی اور عام آدمی پارٹی ( عآپ ) کے قائدین کے ساتھ کولکتہ میں ترنمول سربراہ ممتا بنرجی کی طرف سے منعقدہ ریالی میں شہ نشین پر بیٹھے نظر آئے ۔ اس موقع پر کھرگے نے برجستہ ریمارک کیا کہ ’ دل سے دل نہ بھی ملیں تو کم سے کم ہاتھ تو ملانا ہی چاہئے ‘ ۔ اپوزیشن اتحاد کے مظاہرہ کے طور پر منعقدہ اس ریالی میں بی جے پی کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے مشترکہ کلیدی ہدف مقرر کرنے پر زور دیا ۔ کھرگے نے اس اردو شعر پر اپنی تقریر کا اختتام کیا ہے :
منزل دور ہے رستہ کٹھن ہے ، پھر بھی پہونچا ہے
دل ملے نہ ملے کم سے کم ہاتھ ملا کر چلو
ایس پی کے اکھلیش یادو اور بی ایس پی کے ستیش چندر مشرا جو ان کے بازو بیٹھے تھے بے ساختہ مسکرانے پر مجبور ہوگئے ۔۔