ریاض: سعودی عرب میں عفیف کے صحرا میں 65 برس سے خیمے میں زندگی گزارنے والے مقامی شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ میڈیانے سعودی شہری مزید الشیبانی کی کہانی کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی شہری عفیف شہر سے 300 کلو میٹر دور صحرا میں ڈیرہ ڈالے ہوئے ہے جہاں وہ 65 بر س گزار چکے ہیں۔ سعودی شہری اپنے والدین اور چار بھائیوں کی وفات کے بعد تن تنہا زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ’اس علاقے میں ہمارے والدین ایک سو برس قبل آئے تھے۔ میرے والدین اور بھائیوں کا انتقال ہو گیا ہے۔ آخری بھائی کی موت تین بر س قبل ہوئی ہے۔‘