دل کا دورہ پڑنے سے تلنگانہ کی میڈیکل طالبہ کی کناڈامیں موت

   

حیدرآباد7مارچ(یواین آئی)دل کا دورہ پڑنے سے تلنگانہ کی میڈیکل طالبہ کی کناڈا میں موت ہوگئی۔ نظام آباد کی 24سالہ پوجیتا میڈیکل طالبہ اعلی تعلیم کیلئے کناڈا گئی تھی۔ وہاں کچھ دن بھائی کے پاس قیام کے بعد وہ ہاسٹل منتقل ہوگئی ۔ جہاں اسے دل کا دورہ پڑا ۔ ساتھیوں نے دواخانہ منتقل کیا جہاں دوران علاج اس کی موت واقع ہوگئی ۔