حیدرآباد۔/26 جنوری، ( سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ دمائی گوڑہ میں سرقہ کی سنگین واردات پیش آئی جس میں نامعلوم سارقوں نے ایک کرانہ دکان کو لوٹ لیا۔ جواہر نگر پولیس اطلاع کے فوری بعد مقام کا معائنہ کیا اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے شواہد اکٹھا کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ دمائی گوڑہ علاقہ میں واقع پوجا کرانہ اسٹور کا تالہ توڑ کر 2 لاکھ روپئے نقد رقم اور سامان کا سرقہ کرلیا گیا۔ ع