دماغی بخار سے بچوں کی موت روکنے کمیٹی تشکیل دی جائے :چراغ پاسوان

   

نئی دہلی۔ 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) بہار کی جموئی لوک سبھا نشست سے لوک جن شکتی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان نے مظفرپور اور اس کے مضافاتی اضلاع میں دماغی بخار(چمکی بخار)سے 100سے زیادہ بچوں کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ بچوں کی موت کی صحیح وجہ ،ان کے علاج ،روک تھام کے اقدامات اور اس سلسلے میں بیداری پھیلانے کیلئے کمیٹی تشکیل کی جانی چاہئے ۔ چراغ پاسوان نے کہا کہ سال در سال بچوں کی موت ہورہی ہے لیکن اس بیماری کی اصل وجہ پتہ نہیں چل پارہی ہے ۔پارلیمنٹ میں اس پر بھی بحث ہوئی تھی کہ اس بیماری میں پوری معلومات اور اس کے روک تھام کے طریقوں پر کام کیا جانا ضروری ہے ۔