ریاض : سعودی عرب میں دماغی طور پر مردہ شخص کے اعضاء کی منتقلی کے عمل نے سکاکا کے شہزادہ متعب بن عبدالعزیز ہاسپٹل میں 4 مریضوں کو بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔یہ آپریشن ہاسپٹل کی جانب سے دماغی مردہ افراد سے اعضاء عطیہ کرنے کی منظوری حاصل کرنے کے بعد کیا گیا۔ 47 سالہ مریض کا دایاں گردہ اور 54 سالہ مریض کے بائیں گردے کی پیوند کاری کی گئی۔طبی ٹیم نے ایک 35 سالہ مریض کا جگر بھی ٹرانسپلانٹ کیا جس کی حالت تشویشناک تھی جو کہ جگر کی پیوند کاری کے لیے فوری انتظار کی فہرست میں شامل ہے۔ ایک 38 سالہ مریض کے پھیپھڑوں کی پیوند کاری کی گئی۔