ممبئی : ماضی کی مقبول میوزیکل رومانٹک فلم ’عاشقی‘ کے ہیرو 54 سالہ راہل رائے نے انکشاف کیا ہے کہ دو سال قبل جب وہ دماغی فالج کا شکار ہوئے تو ’دبنگ ہیرو‘ سلمان خان نے ان کی مدد کی۔راہل رائے 30 نومبر 2020 کو کارگل کی اونچائی پر شوٹنگ کے دوران دماغی فالج کا شکار ہوئے تھے, انہیں ہنگامی بنیادوں پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔راہل رائے کو کارگل کی اونچائی سے بڑی کوششوں کے بعد ابتدائی طور پر مقبوضہ کشمیر کے شہر سری نگر لایا گیا تھا، جہاں سے ایمبولینس کے ذریعے انہیں ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی کے نجی ہسپتال میں پہنچایا گیا تھا۔راہل رائے پر دماغی فالج کا شدید حملہ ہوا تھا اور ان کے ذہن کے ایک حصے میں خون جم گیا تھا، جس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگئے تھے۔صحت یابی دو سال بعد اب راہل رائے نے بیماری کے دوران اپنی مالی مشکلات پر بات کی ہے اور بتایا ہے کہ سلمان خان نے ان کی بہت مالی مدد کی۔داکار اور ان کی بہن نے بتایا کہ بیماری کے وقت وہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہوگئے تھے اور رواں برس فروری تک وہ ہسپتال کے مقروض تھے لیکن پھر سلمان خان نے انہیں فون کیا اور مدد کے لیے پوچھا۔پریانکا رائے کے مطابق انہوں نے سلمان خان سے مدد نہیں مانگی تھی لیکن انہوں نے خود ہی انہیں فون کرکے مدد کی پیش کش کی اور فروری میں انہوں نے ہسپتال کے تمام بل ادا کردیے اور آج تک کسی کو کچھ نہیں بتایا۔اداکار کی بہن نے سلمان خان کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں حقیقی ہیرو قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے نیکی کی اور اس کی میڈیا میں خبر تک نہیں دی۔