دمام میں اسکول بس سے اترتے ہوئے بچے کی موت کی تحقیقات

   

ریاض: سعودی عرب کی مشرقی گورنری دمام میں محکمہ تعلیم نے ایک اسکول بس سے اترتے ہوئے گاڑی تلے کچلے جانے سے ایک بچے کی موت کے واقعے کی تحقیقات شروع کی ہیں۔دمام میں محکمہ تعلیم کے ترجمان سعید الباحص نے معاصر عزیز’ سبق‘ کو بتایا کہ یہ خبر درست ہے کہ دمام میں ایک اسکول بس سے بچے کے اترنے کے دوران گر کر اس کی موت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم اور دیگر ادارے اس واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔الباحص نے تصدیق کی کہ مشرقی علاقے میں ایجوکیشن جنرل ایڈمنسٹریشن کی نمائندہ سکیورٹی اینڈ سیفٹی ڈپارٹمنٹ اس معاملے کی انکوائری کررہی ہے۔جبکہ مشرقی گورنری میں محکمہ تعلیم کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے مغربی دمام ایجوکیشن آفس کے ابو داؤد پرائمری اسکول میں پڑھنے والے طالب علم “البراء بن احمد ابو شقاف” کے اہل خانہ سے بچے کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔