دمشق میں اسرائیلی حملےآٹھ فوجی زخمی

   

دمشق: شام کے ایک فوجی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ دمشق کے آس پاس کی ایک “اسرائیلی حملے” حملے کے نتیجے میں کم سے کم آٹھ فوجی زخمی ہوئے ہیں۔عرب عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کے ٹیلی ویڑن نے ایک نامعلوم فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل نے گولان کی سمت سے فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کچھ مادی نقصان بھی ہوا۔اپریل کے اوائل میں دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے دو سینیر کمانڈروں سمیت کم سے کم سات افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس واقعے کے بعد ایران اور اسرائیل ایک دوسرے کے خلاف حالت جنگ میں آگئے تھے۔سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق پاسداران انقلاب کے تقریباً 3,000 جنگجو اور فوجی مشیر شام میں تعینات ہیں۔لیکن تہران صرف ان مشیروں کی بات کرتا ہے جو عراق، اردن، لبنان اور اسرائیل کی سرحدوں پر واقع علاقوں میں حکومتی افواج کی مدد کرتے ہیں۔