دمشق : شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے کے قریب ایک عمارت کو اسرائیل کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے نتیجے میں اموات اور زخمیوں کی اطلاعات ملی ہیں۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا نے اس حوالے سے خبر دیتے ہوئے بتایاہے کہ صیہونی حکومت نے شیخ سعد کے قریب ایک بستی کو نشانہ بنایا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملے میں جس عمارت کو نشانہ بنایا گیا وہ دمشق میں ایرانی سفارت خانے کے قریب تھی۔دمشق میں ایرانی سفارت خانے نے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نے دمشق کے وسط میں ایک عمارت پر میزائل حملے میں شہریوں کو نشانہ بنایا۔ایرانی سفارت خانے نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں کوئی ایرانی شہری شامل نہیں ہے۔