دمشق میں حزب اللہ کے فارم پراسرائیل کی بمباری

   

دمشق: سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن کے مطابق حالیہ عرصے کے دوران اسرائیل کی طرف سے حزب اللہ کے رہ نماؤں کے خلاف لبنان اور شام میں وسیع پیمانے پر کارروائیاں کی گئی ہیں۔ دمشق میں سیدہ زینب کے علاقے میں حزب اللہ اور پاسداران انقلاب سے تعلق رکھنے والے ایک فارم پر بھی اسرائیلی فوج نے بمباری کی ہے۔دمشق کے قرب و جوار میں ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکام دھماکے کی وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔بعد ازاں، میڈیا نے اطلاع دی کہ ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیلی حملے میں دمشق کے جنوب میں سیدہ زینب کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔دوسری جانب شام کی وزارت دفاع نے اطلاع دی کہ گولان کی سمت سے اسرائیلی جنگی طیاروں نے دمشق کے جنوب میں متعدد شہری مقامات کو نشانہ بنایا جس سے املاک کو نقصان پہنچا۔اکتوبر کے اوائل میں اس علاقے پر کئے گئے اسرائیلی حملے میں کم از کم چار افراد مارے گئے تھے۔ ان میں حزب اللہ کے مقتول سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کے داماد بھی شامل تھے۔ انہیں دمشق میں میزے کے مقام پر نشانہ بنایا گیا تھا۔