دمشق میں مریض کو سڑک پر چھوڑنے کی تصویر وائرل، عوام برہم

   

دمشق:9 نومبر (یو این آئی) – گذشتہ دو دنوں کے دوران شامی دارالحکومت دمشق کی ایک سڑک پر ہسپتال کے سامنے ایک نوجوان مریض کو بستر پر لیٹے ہوئے دکھانے والی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ، جس نے شہریوں میں شدید غصہ اور تنقید کی لہر پیدا کر دی ہے ۔متعدد شہریوں نے سوشل میڈیا پر اس منظر کو غیر انسانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مریض کو سڑک پر پھینک دینا ناقابلِ قبول عمل ہے ۔ بعض صارفین نے دمشق کے المواساہ ہسپتال پر الزام عائد کیا، جبکہ کچھ نے کہا کہ یونیورسٹی ہسپتال نے مریض کو داخل کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔تاہم یونیورسٹی نیشنل ہسپتال کے ڈائریکٹر عبدالغنی الشریف نے واقعے کی تفصیلات واضح کرتے ہوئے بتایا کہ سوشل میڈیا پر نظر آنے والا نوجوان عبدالشافی اسماعیل ہے ، جس کی عمر 18 سال ہے ۔