دمشق پر اسرائیلی حملے میں خاتون شامی براڈکاسٹر صفاء احمد جاں بحق

   

دمشق: شام کے سرکاری میڈیا نے منگل کی صبح دارالحکومت دمشق پر اسرائیلی حملے میں ایک براڈکاسٹر سمیت تین شہریوں کی ہلاکت اور نو کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔دوسری طرف شام کے سرکاری ٹیلی ویڑن نے اعلان کیا کہ دمشق اور اس کے اطراف پر اسرائیلی بمباری کے دوران اس کی ایک براڈکاسٹر جاں بحق ہو گئی ہے۔شام میں ریڈیو اور ٹیلی ویڑن کی جنرل کارپوریشن نے کہا ’’کہ دارالحکومت دمشق کے خلاف غدار اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں معزز براڈکاسٹر صفاء احمد شہید ہو گئی ہیں۔