دمشق کے آسمان میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

   

دمشق: شام کے دارالحکومت دمشق کے آسمان میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دمشق کے وسط میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جب شامی فضائی دفاعی فورسز نے فضائی اہداف پر فائرنگ کی۔ شام کے دارالحکومت کے اوپر آسمان پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور فضائی دفاعی نظام کو بھی آسمان پر فضائی اہداف پر کارووائی کرتے دیکھا گیا۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بعد میں اطلاع دی کہ شام کی فضائی دفاعی فورسز دمشق کے نواحی علاقوں میں اسرائیلی حملوں کو پسپا کر رہی ہیں۔