دمشق کے اطراف و اکناف میں اسرائیلی بمباری

   

دمشق: اسرائیل نے دمشق کے گرد و پیش علاقوں میں ایک پھر بمباری کی ہے۔ یہ بمباری جو جمعرات کو بھی اسرائیلی فوج نے کی ہے بشارالاسد حکومت کے خاتمے کے بعد شام میں مسلسل بمباری جاری رکھی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسلامی جہاد سے تعلق رکھنے والے ایک کمانڈ سینٹر کو کارروائی میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے نو سیکنڈ پر مبنی ویڈیو میں فضائی بمباری کو دکھایا گیا ہے کہ ایک عمارت کے نزدیک دھماکہ ہوا۔ جس کے بعد دھوئیں کے گہرے بادل اٹھ رہے تھے۔شام کے سیکیورٹی ذرائع نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ سے بات کرتے ہوئے کہا ‘اسرائیلی فوج کے حملے کا نشانہ ایک فلسطینی تھا۔ تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔